موبائل فون چارجر نے 14 سالہ لڑکی کی جان لے لی

ویتنام(M92) آئی فون چارجر سے کرنٹ لگنے کے باعث 14 سالہ لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں آئی فون چارج کرتے دوران کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 14 سالہ لی تھائی زون کمرے میں سورہی تھی اور اپنا آئی فون بھی چارج کرنے کےلیے لگایا ہوا تھا۔ سوتے کے دوران چارجر کی تار اس کے جسم سے لپٹ گئی جس کے باعث اس کی جان چلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چارجر کی تار کٹی ہوئی تھی جسے ٹیپ سے جوڑدیا گیا تھا۔ حادثے کی صبح جب لڑکی کے والدین کمرے میں پہنچے تو انہوں نے بیٹی کو ساکت حالت میں پایا جس پر لی تھائی زون کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …