شادی اخراجات پورے کرنے کیلئے دلہن نے انٹری فیس مقرر کر دی

نیو یارک(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں شادیوں پر بے تحاشا پیسے استعمال کیے جاتے ہیں تاہم کچھ لوگ سادگی کو ترجیح دیتے ہیں تاہم امریکا میں ایک جوڑے نے پیسے کم ہونے اور شادی کے اخراجات پورا کرنے کے لیے شادی میں شرکت کرنے والوں کو رقم دینا ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہم جب بھی کسی رشتے دار، دوست یا کسی کی بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے جاتے ہیں تو دلہا دلہن کے لیے تحائف تو ضرور ساتھ لیکر جاتے ہوں گے، نئے جوڑے کو نیک خواہشات کیساتھ ساتھ اپنی خوشی سے کچھ رقم بھی تھما دی جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ دلہن خود اپنی شادی میں شرکت کرنے والوں سے رقم کا تقاضا کرے؟ یقیناً نہیں، لیکن امریکا میں دلہن نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والوں کے لیے انٹری فیس مقرر کردی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے فوکس نیوز کے مطابق سوشل نیوز ویب سائٹ ریڈاِٹ پر ڈینٹی شیپ کے نام سے 19 سالہ صارف نے لکھا کہ ان کی کزن کی شادی اتوار کو ہو رہی ہے اور یہ اعلان کیا ہے کہ جو شادی میں شرکت کرنا چاہتا ہے اسے 50 ڈالر (تقریباً ساڑھے 7 ہزار روپے) دینا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رقم کی منتقلی کی سمارٹ فون ایپ وینمو کے ذریعے بھی انٹری فیس ادا کی جاسکتی ہے تاکہ انہیں فیس کی ادائیگی کے لیے قطار میں نہ کھڑا ہونا پڑے اور مہمان جو پہلے ہی رقم کی ادائیگی کردیں گے ان کے نام خصوصی مہمانوں کی فہرست میں شامل کر لیے جائیں گے۔

دلبرداشتہ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے شادی میں شرکت کے لیے فیس ادا کرنے سے انکار کیا تو انکی کزن، جس کی شادی ہونے جارہی تھی، نے خاندان کے بڑوں سے رابطہ کیا جس کے بعد ساری صورتحال ان کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئی۔ وہ اپنی شادی پر خرچ کی گئی رقم کو اس طریقے سے واپس وصول کرنا چاہتی تھی۔

کزن کا کہنا تھا کہ میں اس طرح شادی میں شریک نہیں ہوسکوں گی کیونکہ میرے لیے اتنی رقم کا بندوبست کرنا مشکل ہوگا۔ کزن نے میری آنٹی سے رابطہ کیا اور انہوں نے مجھے بدتمیز اور گھٹیا کہا۔ میرے والدین نے میری انٹری کی رقم دینے کی پیشکش کی لیکن میں نے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …