ن لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر کے والد شاہ نواز رانجھا بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے

لاہور(سپیشل رپورٹر)ن لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر کے والد شاہ نواز رانجھا بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے ہیں. ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نئیر شیخ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو محسن اور حسن شاہ نواز رانجھا کے والد شاہ نواز رانجھا کے خلاف ریفرنس بھیج دیا ہے.ڈپٹی کمشنر نے اپنے ریفرنس میں شاہ نواز رانجھا سابق ایم پی اے اور پٹواری امین کے خلاف پرچہ دینے کی استدعا کی ہے.ملزمان نے جعلسازی سے پراپرٹی کی انتقالات فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزم شاہ نواز رانجھا نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر 1574 کنال 12 مرلہ زمین اپنے بیٹوں اور بیگم کے نام پر ٹرانسفر کی۔ ملزم نے خریداری کی بجائے محکمہ مال کے ریکارڈ میں زمین کا باہمی تبادلہ آبادی دیہہ کے ساتھ درج کرایا ۔ متبادل رقبہ کا نہ تو انتقالات کرائے گئے اور نہ ہی کہیں سے یہ رقبہ دیا گیا۔ ملزم شاہ نواز رانجھا نے اپنے ذرائع آمدن چھپائے اور خزانہ سرکاری کو ٹرانسفر فیس کی مد میں بھاری نقصان پہنچایا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔ سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …