احسن رضا خان کیس میں بڑی پیش رفت،ملزم کو مردان سے گرفتار کر لیا گیا

چونیاں سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے احسن رضا خان اینٹی کرپشن کو دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔اینٹی کرپشن پنجاب

ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے تھے ۔اینٹی کرپشن حکام

ملزم پرچہ ہونے کے بعد خیبرپختونخوہ بھاگ رہے تھے۔ اینٹی کرپشن حکام

ملزم کو جیو فینسنگ کرکے اینٹی کرپشن کی ٹیم نے رسکئی انٹرچینج مردان پر پیچھا کرکے گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن حکام

سرکل آفیسر اٹک سعید خان ،سرکل آفیسر قصور اعظم منہاس اور پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن حکام

ملزم احسن رضا خان اینٹی کرپشن کی ٹیم کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا لیکن پکڑا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام

احس رضا خان نے میونسپل کارپوریشن چونیاں کی انتظامیہ سے ملی بھگت کر کے غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی ہوئی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام

ڈی سی قصور کے ریفرنس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم نے گورنمنٹ ہسپتال کنگن پور کی ایک ایکڑ زمین پر کمرشل مارکیٹ اور دوکانیں تعمیر کیں تھی ۔ اینٹی کرپشن حکام

ملزم نے خاندان کے افراد کے ساتھ ملکر الجنت ٹاؤن کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی ہوئی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام

ملزم کی ملکیت ہاؤسنگ سوسائٹی اور کمرشل مارکیٹ کسی بھی متعلقہ سرکاری ادارے سے منظور شدہ نہ ہیں۔ ریفرنس

سوسائٹی اور کمرشل مارکیٹ کا بلڈنگ پلان، نقشہ اور سائٹ پلان کچھ بھی متعلقہ اداروں سے منظور شدہ نہ ہے۔ ریفرنس

ملزم نے سرکاری ٹیکس اور فیس ادا کئے بغیر غیر قانونی طور پر مارکیٹ اور سوسائٹی بنائی۔ ریفرنس

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …