انگلثں نیوزتازہ ترین

میئر لندن صادق خان نے ٹرمپ کو فاشسٹ قرار دیدیا

لندن (میڈیا92نیوز آن لائن) میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 ویں صدی کا فاشسٹ قرار دیدیا۔امریکی صدر کے ریلیوںمیں بیانات پرردعمل میں میئرلندن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

ان کے خیالات برابری،آزادی اور مذہبی آزادی کی امریکی اقدار کیخلاف ہیں۔برطانوی اخبار میں ایک مضمون میں صادق خان نے لکھاکہ امریکی صدر کے تین روزہ دورے کے موقع پر ریڈ کارپٹ استقبال برطانوی روایات کیخلاف ہے ۔

دنیا بھر میں دائیں بازو کی جماعتیں اٹھ رہی ہیں جو 70 سالہ حقوق کیلئے کی گئی ہماری جدوجہد، آزادی اور لبرل جمہوری اقدار کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

Back to top button