انگلینڈ (میڈیا92نیوز آن لائن)
انگلینڈ میں پاؤں کے انگوٹھے لڑانے کا دلچسپ مقابلہ ہوا ۔
انگلینڈ میں پا ؤ ں کے پنجے لڑانے کی دلچسپ سالانہ چیمپئن شپ منعقد کی گئی جس میں درجنوں مردو خواتین نے حصہ لیا۔
اس انوکھے مقابلے کے دوران کھلاڑیوں نے شائقین کے سامنے اپنے پا ؤ ں کے انگوٹھو ں سے زور آ زما ئی کی ۔
بعد میں خواتین نے بھی کھیل میں اپنی قسمت آزمائی ،چیمپئن شپ دیکھنے آئے لوگوں نےمقابلے میں حصہ لینے والوں کا خوب حوصلہ بڑھایا۔
رواں برس بھی یہ مقابلہ برطانوی باڈی بلڈر ایلن ناش نے جیت کر ٹورنامنٹ میں 16مرتبہ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔