لاہور(رپورٹ: میڈیا 92 رپورٹ آزاد کبیر سے) الخدمت گروپ کے سنیئر رہنما نسیم احمد ، محمد طارق جاوید نے الخدمت گروپ کے عہدیدران کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ جوہر ٹاﺅن میں ڈنر کا اہتمام کیا ، الخدمت گروپ کے متحرک رہنما نے سٹیج سیکرٹری کے بہترین فرائض سرانجام دئیے ، الخدمت گروپس نے جوہر ٹاون کے فیز ون اور فیز ٹو کے تمام ممبران کو یکجا کرنے کا عندیہ بھی دیدیا الخدمت گروپس نے ڈور ٹو ڈور مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے سب کو ایک ہی جگہ اکھٹا کر دیا ۔الخدمت گروپ کے عہدیداران میں ملک عثمان چوہدری عبدالحمید ، ملک عرفان ، محمد اسلم ، چوہدری ریاض قندہای ، محمد سعید ، چوہدری نعمان ، حاجی سلیم ، علی شہرازی ، مظہر گوندل ، چوہدری قیصر ، ندیم خان ، میاں یوسف ودیگر کی بھرپور شرکت کی ، الخدمت گروپ کے عہدیدارن نے پہلے کی طرح اسٹیٹ ایجنٹس کے مسائل کے خاتمے کیلئے مل جل کر کام کرنے کو ترجیح دیا۔
ملک عثمان نے کہا کہ جوہرٹاﺅن الیکشن کی طرف جارہا ہے میں آپ سب لوگوں کا مشکور ہوں جو آپ نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا اور خدمت گروپ نے بھرپور کارکردگی کا مظاہر کیا ہے ۔چوہدری ریاض قندہاری نے کہا کہ یہ نظریہ ہی تھا کہ جوہر ٹاﺅن 1 اور 2 ختم ہو کر ایک ہی یونٹ ہیں اور اب الیکشن ایک ہی ہو گااور ہم ایل ڈی اے کے خلاف حقوق کی جنگ لٹرتے رہیں گے ۔محمد سعید خطاب نے کہا کہ جاوید بھائی اور نسیم بھائی کے ہم مشکور ہیں جنہوں نے اپنی آج میٹنگ کر رکھی ہیں ۔ہم سب کو اکٹھا کر کے پتہ چلا کہ ہمارے بھائی نے اکٹھا کیا ہے اسی طرح ہمیں کام کرنا ہو گا ۔عرفان ملک اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت گروپ مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے اور ہم سب کے مسائل الخدمت گروپ میں حل ہونگے ۔محمد اسلم نے اپنے خطاب میںکہا کہ فیز ون اور فیز ٹو میں اکٹھاالیکشن ہو رہا ہے ہم مل کر کام کریں گے اور انشاءاللہ کامیاب ہونگے ۔محمد الیاس نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوہر ٹاﺅن کے مسائل اگر انکا حل اچھے طریقے سے حل ہو جائیں تو ہمارے لئے اچھا ہے ۔چوہدری نعمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں فیز کے ایک الیکشن سے ہم سب کو فائدہ ہو گا اور ہم ایک ہو کر اپنے مسائل کا حل کروا سکتے ہیں ۔حاجی سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب دوست اکھٹے ہیں مل کر لڑیں گے ، مل کر جیتیں گے اور انشاءاللہ مل کر کام کرتے رہیں گے ۔علی شیرازی نے کہا کہ ہم الخدمت گروپ ہیں اور انکے بلانے پرالخدمت گروپ کے مشکور ہیں ، جب تک ہماری سانسیں چل رہی ہیں اور ہم اسی گروپ کے ساتھ ہیں ، شائین گروپ والے صرف بات کرتے ہیں لیکن الخدمت گروپ والے کام کرتے ہیں۔
مظہر گوندل نے کہا کہ جی ون کے 12 دوست ہیں لیکن ہم الخدمت گروپ کے ساتھ ہیں ہم الخدمت کے ساتھ ہیں باقیوں کہ ساتھ معذرت کرتے ہیں ۔چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ تمام دوستوں کو مبارک ہو کہ ہم دونوں فیز وں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ندیم خان اعتماد اسٹیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے دوستوں کو اکٹھا کیا اور جتنی محنت ہمارے گروپ نے کی ہے اتنی کسی بھی گروپ میں اہلیت نہیں کہ وہ ہمارا سامنا کر سکیں صرف اور صرف ہمارے گروپ کے لوگ کام کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔چوہدری قیصرنے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سب وہ لوگ ہیں جن کے چہرے صاف ہیں جن کے دل صاف ہیں جن کے اعمال صاف ہیں ،مجھے اور آپ لوگ کو الیکشن نہیں بلکہ یہ چہرے چاہیں جو ہمیں نظر آرہے ہیں ۔جوبلی ٹاﺅن سے خرم چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت گروپ ہمارا جانا پہچانا نام ہے ، جتنے بھی لوگ آئے ہیں انکا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔نسیم صاحب نے کہا کہ میں سب کا شکر گزار ہوں اور ہم سب اکھٹے ہیں ۔میاں یوسف نے کہا کہ سب دوستوں سے ہماری درخوست ہے کہ پیاراور محبت سے رہیں اور مل کر کام کریں ۔میاں ماجد نے کہا کہ سب اکھٹے ہیں اور کاروان میں چلیں گے تو ہم سب کو فائدہ ہو گا۔