لاکھوں کی تعداد سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے سمارٹ کارڈ کا اجراءناممکن
14مارچ کے بعد ابھی تک کسی بھی قسم کے سمارٹ کارڈ کا اجراءنہیں کر سکا
لاہور(رپورٹ:- آصف اقبال /میڈیا92نیوز) محکمہ ایکسائز موٹر برانچ کا ڈیپارٹمنٹ شہریوں کے لئے وبال جان بن کر رہ گیا۔لاہور ڈویژن میں لاکھوں کی تعداد سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے سمارٹ کارڈ کا اجراءناممکن ہو کر رہ گیا۔ شہری روزانہ کی بنیاد پر چکر لگانے پر مجبور ہیں اور مایوس ہو کر لوٹ جاتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز دفاتر کی موٹر رجسٹریشن برانچوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے پربھی 14مارچ کے بعد ابھی تک کسی بھی قسم کے سمارٹ کارڈ کا اجراءنہیں کر سکا۔محکمہ نمبر پلیٹوں کی مد میں شہریوں سے رقم بٹور رہے ہیں اور یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شہریوں کی شکایات کے بارے میں کسی مجاز اتھارٹی کوپرواہ نہیں ہے کہ شہریوں کو کیسے لوٹا جا رہا ہے ۔ متعلقہ ادارے کے آفیسر شہریوں کو اصل صورتحال بتانے سے بھی قاصر ہیں کہ سمارٹ کارڈ کب ملے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نمبر پلیٹوں اور سمارٹ کارڈوں کی رقم دھڑا دھڑ وصول کی جا رہی ہے لیکن محکمے کے آفیسر یہ بتانے سے بھی کتراتے ہیں کہ یہ نمبر پلیٹیں کب ملیں گی۔