کراچی پولیس کی جانب سے شائقین کو دو گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد یونائیڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ یونائیٹڈ نے 9 میچ کھیل کر8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
لاہورقلندرز پوائنٹس ٹیبل پر 5ویں نمبر کی ٹیم ہے۔ قلندرزنے 8 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔کراچی میں پی ایس ایل کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی پلان ترتیب دیے گئے ہیں۔سٹیڈیم میں پانچ پارکنگ ایریابنائے گے ہیں، چار یونیورسٹی روڈ پراور ایک ڈالمیاروڈ پرہوگا۔ میچ دیکھنے والوں کوپارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔
میچ دیکھنے والے شائقین کے لیے ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ رکھنا لازم ہوگا۔ میچ کے دوران کچھ شاہراہیں بند ہونگی۔کارساز سے حسن سکوائر تک ، ملینم سے آغاخان گیٹ نمر 3 تک بند ہوگا، سٹیڈیم کے عقب والی سڑکیں بھی ہوں گی۔
سٹیڈیم کے عقب کے رہاشی اصل شناختی کارڈ دکھا کر رہاشی علاقے میں جاسکیں گے۔ ہسپتال جانے والے افراد نیوٹاؤن کٹ سے آغاخان اور لیاقت نیشنل جاسکیں گے۔
شارع فیصل اور راشد منہاس روڈ مکمل طورپربحال رہے گا۔ ڈالمیا اور کارساز جانے والے متبادل راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔ ہیوی ٹریفک لیاقت آباد اور جیل چورنگی سے ہی موڑ دیاجائے گا۔
ایکسپو، حکیم سعید، جامعہ اردو، اتوار بازار اور ڈالمیاروڈ پربھی پارکنگ ایریاز ہونگے۔ یونیورسٹی کے پارکنگ گراﺅنڈ میں شٹل سروس ہوگی۔پی ایس ایل کیلئے کراچی میں سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ شہر میں مجموعی طورپر13 ہزار1 ایک سوبارہ پولیس افسران و اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔
کراچی ایسٹ میں 7720، ساؤتھ میں 2260 پولیس افسران اورجوان تعینات ہوں گے۔ ایس ایس یو کے565، ٹریفک کے1780 اور سپیشل برانچ کے788 جوان موجودہوں گے۔