لاہور(اپنے نمائندے سے) تحصیل شالیمار کے پٹوار سرکل ہربنس پورہ میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ظہیر لیاقت بیگ، تحصیلدار اسماعیل شاہد اور قانگو صابر علی نے وفاقی حکومت کی چار کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی اس چار کنال سرکاری اراضی پر راحت بیکری کیلئے ویئر ہاﺅس بنایا جا رہا تھا تاہم محکمہ ریونیو کی جانب سے بروقت کارروائی کے باعث موقع پر قائم کی جانے والی پختہ تعمیرات کو بھی گرا دیا گیا ہے آپریشن کا آغاز دوپہر 12بجے پولیس کی نفری کے بغیر ہی کر دیاگیا محکمہ پولیس کے افسران نے سرکاری اراضی پر قبضے کرنے والے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا اور دوران آپریشن پولیس نفری بھیجنے سے بھی معذرت کر لی جس کے بعد محکمہ ریونیو کے تحصیلدار اسماعیل شاہد، قانگو صابر علی اور حلقہ پٹواری ہربنس پورہ بابر میو اپنی مدد آپ کے تحت قبضہ گروپوں کے سامنے ڈٹ گئے اسسٹنٹ کمشنر ظہیر لیاقت بیگ کی نگرانی میں جاری کئے جانے والے اس آپریشن کو روکنے کیلئے راحت بیکری کی انتظامیہ سمیت با اثر ٹیلی فون کے اثرات بھی نہ چل سکے محکمہ ریونیو کی جانب سے موقع پر سرکاری اراضی کو ہتھیانے میں ملوث اور جعلی و بوگس اقرار نامہ پیش کرنے والے بشیر احمد ولد علی شیر، نذر حسین ولد غلام قادرکو نامزد ملزم بناتے ہوئے مقدمہ کیلئے تھانہ غازی آباد میں درخواست بھی دیدی گئی ہے ایس ایچ او غازی آباد نے محکمہ ریونیو نے انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر 24گھنٹوں میں کارروائی کرنے کا وعدہ کر لیا ایف آئی آر کا اندراج کر دیا جائے گا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ظہیر لیاقت بیگ، تحصیلدار اسماعیل شاہد قانگو صابر علی سمیت آپریشن میں حصہ لینے والے تمام ریونیو سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے میں ملوث تمام لینڈ مافیا کے خلاف بھی تفریق کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
Read Next
2 دن ago
ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا
2 دن ago
امیتابھ بچن کا ایک دن میں 200 سگریٹ پینے کا انکشاف
2 دن ago
خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور
2 دن ago
اسلام آباد پر ہر چوتھے دن خیبرپختونخوا سے دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر داخلہ
3 دن ago
We wish to thank you just as before for the beautiful ideas you offered Jesse when preparing her own post-graduate research as well as, most importantly, for providing each of the ideas in a blog post. Provided we had been aware of your web page a year ago, we might have been saved the nonessential measures we were implementing. Thank you very much. http://[email protected]/phpinfo.php?a%5B%5D=%3Ca+href%3Dhttp%3A%2F%2Fspudnugget.com%2Findex.php%3Ftitle%3DThe_Apple_Patch_Diet_-_Business_Opportunity_Review_-_Scam_Or_Legitimate%3EUltra+Trim+Garcinia%3C%2Fa%3E