اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سزا کے بعد نااہل قرار دیئے جانے والی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے حلقوں سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی روکنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ مریم نواز این اے 127 (لاہور) اور کیپٹن (ر) صفدر این اے 14 (مانسہرہ) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ این اے 127 اور این اے 14 کے بیلٹ پیپرز تاحکم ثانی نہ چھاپے جائیں۔عدالتی فیصلے کے بعد مریم اور کیپٹن (ر) صفدر الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست سے بھی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکے نام نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں حلقوں کے بیلٹ پیپرز عدالتی حکم نامہ موصول ہونے کے بعد چھپوائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے حلقوں کے 30 فیصد سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 20 جولائی تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
Read Next
پاکستان
18 نومبر, 2024
شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام
18 نومبر, 2024
چیمپئینز ٹرافی، بھارت سیکیورٹی جواز کے معاملے پر اپنے ہی جال میں پھنس گیا
18 نومبر, 2024
اسرائیل کا بیروت پر حملہ، حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید
18 نومبر, 2024
کراچی؛ آتشزدگی کے باعث نجی دفتر مکمل جل گیا، ایک شخص زخمی
18 نومبر, 2024
شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام
15 نومبر, 2024
اچھا لگا