انٹرنیشنلتازہ ترین

بینظیر بھٹو کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بھی کر دکھایا؟ جانیئے


کراچی ( میڈیا92نیوز) آپ یہ تو جانتے ہی ہوں گے کہ 1990 میں جب بینظیر بھٹو پاکستان کی وزیر اعظم تھیں، اور ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو وہ اپنے دور حکومت کے دوران ماں بننے والی پہلی وزیر اعظم تھیں اور اب نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم جیسِنڈا آرڈن کے ہاں 21 جون 2018 کو ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں۔ 37 برس کی جیسنڈا آرڈن چھ ہفتے کی چھٹی لیں گی جس دوران نائب وزیر اعظم ونسٹن پیٹرز ان کے فرائض انجام دیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ اس دوران بھی حکومت کی قیادت وہ خود ہی کریں گی اور روزانہ کابینہ کے دستاویزات کا جائزہ لیں گی۔ اس اعلیٰ عہدے پر فرائض انجام دیتے ہوئے ماں بننے والی، بینظیر بھٹو کے بعد وہ صرف دوسری خاتون ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ 21 جون کو بینظیر بھٹو کی سالگرہ بھی ہے تو جہاں ایک طرف لوگ ٹوئٹر پر نیو زیلینڈ کی وزیر اعظم کو مبارک باد دے رہے ہیں وہیں دوسری طرف #HappyBirthdaySMBB بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Back to top button