شوبز

نیٹ فلیکس پر ہسپانوی ہاررفلم ” ویر ونیکا “ ن تہلکہ مچا دیا

نیو یارک(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)نیٹ فلیکس پر گزشہ دنوں ریلیز ہونے والی ہسپانوی ہاررفلم ” ویرونیکا “ نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جسے انتہائی خوفناک فلم قرار دیا گیا ہے اور بیشتر افراد اسے پور ادیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرسکے ۔ انٹرنیٹ پر فلموں کی ریویو سائٹ روٹن ٹماٹوز پر اسے100فیصد ریٹنگ دی گئی ہے

اور ناظرین اس کو دیکھ دیکھ کر پاگل ہورہے ہیں ۔ اس فلم کی نیٹ فلیکسن پر ریلیز کے بعد متعدد افراد نے ٹوئٹر پر پوسٹس کرکے دیگر لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ دیکھنے سے پہلے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ یہ اتنی خوفناک ہے کہ پوری دیکھنے کی ہمت کرنا مشکل ہے ۔ 1992میں ایک لڑکی کے قتل کے حل نہ ہونے والے معمے کے سچے واقعے پر مبنی ہے جس میں ایک لڑکی ویرونیکا اپنی سہلیوں کے ساتھ ایک مردہ دوست کی روح بلانے کی کوشش کرتے ہیں مگران کا رابطہ ویرونیکا کے مرحوم والد سے ہوجاتا ہے ۔

Back to top button