انٹرنیشنلتازہ ترین

امریکی کار کمپنی فورڈ نے ڈرونز بنانے کا اعلان کردیا

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز)امریکی کار کمپنی فورڈ نے مستقبل میں ڈرون بنانے کا اعلان کردیا ۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سیلکون ویلی میں وہ ریسرچ جاری رکھی ہوئی ہے اور جلد ہی اس بارے میں حتمی اعلان کیا جائے گا ۔ کمپنی سی ای او کا کہنا ہے کہ ڈرون میں سرمایہ کاری کا مقصد دیگر شعبوں میں بزنس کو وسط دینا ہے ۔ 2016میں مرسڈیز بینز نے بھی ڈرونز میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ فورڈ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی مستقبل میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدت لائیں گے ۔

ڈرونز مستقبل میں اشیا کے علاوہ مسافروں کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں کام آئیں گے ۔ ڈرونز میں اس وقت دیگر کئی کمپنیوں نے بھی سرمایہ کاری کرنے کااعلان کررکھا ہے جس میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا سرفہرست ہے تاہم کاریں بنانے والی کمپنیوں کی اس شعبے میں دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈرونز جلد ہی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدت پیدا کردیں گے ۔ فورڈ کمپنی امریکہ میں ایک سوپچیس سال سے کاریں بنارہی ہے اور اس کی امریکہ سمیت دنیا بھرموجود ہیں ۔

Back to top button