شوبز

ریزی ودھرسپون کی نئی فلم” اے رینکل ان ٹائم “ریلیز

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)ہالی ووڈ اداکارہ ریزی ودھرسپون اور اوپر اونفرکی نئی فلم ” اے رینکل ان ٹائم“ریلیز کردی گئی ۔ ڈزنی پروڈکشن کی یہ فلم ” اے رینکل ان ٹائم“ اسی نام کے 1962میں میڈلین ایل اینجل کے لکھے جانے والے سائنس فیکشن ناول کی کہانی سے ماخوذ ہے ۔

فلم کی کاسٹ میں مینڈی کا لنگ اوردیرک میک کیب بھی شامل ہیں ، فلم کی کہانی ایک تیرہ سالہ لڑکی میگ میوری کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والد کی تلاش میں ہوتی ہے جو کائنات کو شیطانی قوتوں سے بچانے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوجاتے ہیں ، اوپرا، ریزی اورمینڈی تینوں اس فلم میں دیو مالائی کرداروں میں ہیں جو میگ کی مدد کرتی ہیں۔

Back to top button