لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)محکمہ پراسیکیوشن کے ملازمین نے جوڈیشل الاﺅنس نہ ملنے اور مطالبات تسلیم نہ کرنے پر قلم چھوڑ ہڑتال کردی ، ملازمین کا مطالبات کے حق میں کیمپ آفس لاہور میں احتجاجی مظاہرہ حکومت مخالف نعرے بازی ۔ محکمہ پراسیکیوشن کے ملازمین نے جوڈیشل الاﺅنس کی فراہمی ، سروس سٹرکچر اورمستقل بنیادوں ہراپ گریڈیشن کے مطالبات منظور نہ ہونے پر قلم چھوڑ ہڑتال کردی
ملازمین کام چھوڑ کردفاتر سے باہرنکل آئے اورحکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے ، ملازمین کی ہڑتال کے باعث فوجداری اپیلیں اور مقدمات عدالتں میں نہ پہنچسکے جس کے نتیجے میں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی ، احتجاجی ملازمین نے م طالبہ کیا ہے کہ حکومت مطالبات فوری تسلیم کرے ورنہ داتر کی تالہ بندی کی جائے گی ، دوسری جانب ہڑتال کو ناکام بنانے کے لئے سیکرٹری پراسیکیوشن کی ہدایت پر پراسیکیوٹرز کو کلرکوں کاکام سونپ دیا گیا ہے