لاھور نامہ

غیر معیاری سلنڈروںوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم

لاہور(شیخ مبشر حسین/میڈیا92نیوز)گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب بھر میں غیر معیاری سی این جی وایل پی جی سلنڈروں والی پبلک وہیکل کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، آئندہ غیر معیاری سلنڈر سے ہونے والے حادثات کے ذمہ دار بھی متعلقہ افسران کو ٹھہرایا جائے گا ، جس پر ہنگامی طور پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے مشترکہ طور پر پنجاب بھر میں کریک ڈاﺅن کرنے کے لئے ہر ضلع میں ٹیمیں تشکیلی دے دی ہیں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 40ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ آج سے کریک ڈاﺅن شروع کرے گی ، تفصیلات کے مطابق گرمیوں میں ویگن ، بس ، کوسٹرز میں لگے غیر معیاری سی این جی سلنڈروں کے باعث حادثات میں اضافہ ہوجاتا ہے جسکی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر غیرمعیاری سلنڈروں والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے گزشتہ روز سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے باہمی مشاورت کے بعد لاہور سمیت بڑے شہروں میںدو جبکہ دیگر اضلاع میں ایک ایک ٹیم سیکرٹری ڈسٹرک ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں بنا دی ہیں جو کہ آج سے ہی غیر معیاری سلنڈروں والی پبلک وہیکل کے خلاف کارروائی شروع کریں گے

اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو بھجوائیںگے ذرائع کے مطابق تمام اضلاع کے آر ٹی ایز کو ان تمام کمپنیوں کے نام بھی ارسال کئے گئے ہیں جن کمپنیوں کو اوگرا کی جانب سے لائسنس بھی دیاگیا ہے جبکہ سلنڈروں کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لئے ہر ٹیم کے ساتھ ایک ٹیکنیکل ومکینیکل ایکسپرٹ بھی دیاگیا ہے جو کہ سلنڈروں کے معیار کو چیک کرکے ایسی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے پابند ہونگے ذرائع کے مطابق یہ ٹیمیں 10روز اس مہم کو جاری رکھیں گی جس میں غیر معیاری سلنڈروں کو قبضے میں لے کر انہیں اس وقت چھوڑا جائے گا جب وہ معیاری سلنڈر لگوائیں گے یا اپنی گاڑی کو پٹرول یا ڈیزل پر چلانے کا حلف نامہ جمع کرائیں گے

تمام اضلاع کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی گاڑیوںکا ریکارڈ بھی کمپیوٹر میں رکھیں تاکہ آئندہ بھی انہیں چیک رکھا جاسکے ، ذرائع کے مطابق تمام اضلاع کے آر ٹی ایز اور ٹریفک پولیس افسران کو آگاہ کیا گیا ہے غیر معیاری سلنڈروں کے باعث حادثات کا ذمہ دار انہیں ٹھہرایا جائے گا لہٰذا وہ کارروائی میں کسی صورت بھی سستی نہ کریں۔

Back to top button