لاپور(وسیم شہزاد/میڈیا92نیوز) سیشن کورٹ نے احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے پر ہڑتال کرنے والے ڈی ایم جی افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے آمنہ ملک کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تھانہ سول لائن پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے کیس کی سماعت 15 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے پر ڈی ایم جی افسران نے ہڑتال کی۔ڈی ایم جی افسران کی جانب سے ہڑتال کرنا ریاست سے بغاوت کے زمرے میں آتا ہے،ڈی ایم جی افسران کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ کی درخوسست دئ،درخواستگزار نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی،درخواستگزار نے استتدعا کی کہ عدالت ڈی ایم جی افسران کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔