لاھور نامہ

سیشن کورٹ نے دو ماہ کی بچی باپ سے لیکر ماں کے حوالے کردی

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز) سیشن کورٹ نے دو ماہ کی بچی باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ہوئے ماں کی درخواست نمٹادی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے عائشہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شوہر نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے۔

دو ماہ کی کمسن بیٹی کو بھی چھین لیا ہے۔بچی شیرخوار ہے۔باپ بہتر کفالت نہیں کرسکتا۔درخواست گزار خاتون نے استدعا کی کہ عدالت بیٹی کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم جاری کرئے۔دوسری جانب باپ نے عدالت کو بتایا کہ بیوی خود چھوڑ کر گی ہے۔عدالت نے وکلائ کی بحث کے بعد بچی کو باپ سے لیکر ماں کے حوالے کردیا۔عدالت میں دو ماہ کی بچی کو باپ سمیت سندر پولیس نے پیش کیا

Back to top button