تازہ ترینلاھور نامہ

چیف جسٹس کی آمد پر ینگ ڈاکٹر ز کی چیف جسٹس اور عدلیہ کے حق میں نعرے بازی

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار سروسز اسپتال پہنچ گئے۔ چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعجاز الاحسن بھی موجود تھے، ایم ایس ڈاکٹر امیر نے چیف جسٹس کو انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایم ایس ڈاکٹر امیر نے سروسز اسپتال میں سہولیات بارے بھی آگاہ کیا۔چیف جسٹس وہیل چیئرز پر بٹھا کر مریضوں کا علاج کرنے پر سیکرٹری صحت پر برس گئے۔ چیف جسٹس کی آمد پر ینگ ڈاکٹر ز کی چیف جسٹس اور عدلیہ کے حق میں نعرے بازی۔ چیف تیرے جانثار بے شمار بے شمار، ڈاکٹروں اور مریضوں نے نعرے لگا دئیے۔ کویت سے دربدر ہوا تو تب سے بے روزگاری کا سامنا کر رہا ہوں۔ چیف جسٹس کا بزرگ شہری کو دلاسہ پچھتر سالہ بے روز گار بزرگ چیف جسٹس کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا، چیف جسٹس نے بزرگ کے کوائف اپنے سیکرٹری کو نوٹ کراتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے تک کچھ کرتے ہیں۔ میں بھوک کا مارا دربدر ہوں۔چیف جسٹس پی آئی سی کے دورے کے بعد بھائی پھیرو ہسپتال کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

Back to top button