شوبز

دپیکا اور رنویرسنگھ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ممبئی (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ آئندہ تین چار ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے ۔ بھارتی ذرائع کے مطابق دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ کے والدین ایک دوسرے سے ملے اور شادی کی تاریخ پر بات چیت کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے

کہ دونوں کی شادی آئیندہ تین چار ماہ میں کی جائے گی ۔ دپیکا ان دنوں رنویر سنگھ کے والین کے ساتھ لندن میں موجود ہیں جہاں وہ شادی کے زیورات کی خریداری میں مصروف ہیں جبکہ ونویر سنگھ ان دنوں ذویااختر کی فلم ” گلی بوائے“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

Back to top button