شوبز

پریا پراکاش سے متعلق سوالات امتحانات کا حصہ بننے لگے

ممبئی (شوبز ڈیسک /میڈیا92نیوز)بھارتی اداکارہ پریاپراکاش ورئیر شہرت کی اس قدر بلندی پر پہنچ گئیں ہیں کہ اب ان سے متعلق سوال ابھی امتحانات کا حصہ بننے لگے ، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ممبئی میں ہونے والے مڈٹرمامتحانات میں ان سے متعلق سوال ہی شامل کردیا گیا ۔

یہ سوال پروفیسر امیت سیٹھی کی جانب سے پڑھائے جانے والے مشین لرننگ کورس کے پرچے میں پوچھا گیا ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے اس واقے کی تصدیق کی ہے ۔ دیویانی ورمانے بتایا کہ انہیں پرچے میں پریاپراکاش وارئیر کانام دیکھ کر کوئی حیرت نہیں ہوئی سول انجینئرنگ میں تھرڈ ائیر کے طالب علم ہر دیک پاٹیل نے کہا کہ پروفیسر امیت پڑھانے کے دوران سلائیڈ ز میں مشہور میمز دکھاتے رہتے ہیں

یا پھر فورم پرڈال دیتے ہیں تاکہ بچوں کو متعلقہ معلومات فراہم کرسکیں۔

Back to top button