حمل
لوگوں کی باتوں میں آنے سے بچیں، لوگ تماشہ بنانا چاہتے ہیں اور تماشا دیکھنا چاہتے ہیں ، صبح سویرے اٹھنے کی عادت پختہ کریں۔
ثور
قانون اور مقدمات سے دوررہیں، عمومی طور پر اچھا وقت ہے ، بانڈ نمبروں اور پرچی سے بھی اجتناب برتیں ، تعلیم کی طرف توجہ دیں گے ۔
جوزا
معاملات میں آسودگی رہے گی، آگے بڑھیں گے ، جلد بازی میں کام خراب ہوسکتے ہیں ، کوشش کریں کہ کسی سے مشورہ بھی کیا جائے ۔
سرطان
لاپرواہی اختیار نہ کریں ،خرابی مزاج معاملات کو بگاڑنے کا باعث ہوگی ، دعوت کھانے کے لیے جائیں گے ، بزرگوں سے فائدہ ہوگا۔
اسد
طبیعت میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے ، شہرت میں اضافہ ہوگا اور لوگ شخصیت سے متاثر ہونگے ، تخلیقی معاملات میں بہتر کارکردگی کا مظاہر کر سکیں گے ۔
سنبلہ
مخالفین سرگرم دکھائی دیتے ہیں ، سیرو تفریح کیلئے موزوں وقت نہیں ، گھر پر مہمانوں کی آمدن متوقع ہے ،درست رویے سے پرہیز کریں۔
میزان
رشتے یا شادی کے حوالے سے بات چل سکتی ہے ، روپے کو بلاوجہ ضائع نہ کریں ، سیر پر جانے کا پروگرام بنے گا ۔
عقرب
گاڑی یا حسب حیثیت سواری کا حصول ممکن ہوسکے گا ۔ آخرت کی فکر ان دنوں آپ کو دامن گیر ہورہی ہے ، صدقہ حسب حیثیت دیتے رہیں۔
قوس
تعلیمی وتحریر وتقریر جیسے معاملات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ،جذبات اور مزاج پر قابو رکھیں ، روپے پیسے کی کمی دور ہوجائے گی۔
جدی
کئی خواہشات پوری ہونگی ، تحریری صلاحیت میں اضافہ ہوگا ، کام پر زیادہ توجہ دیں ، سفر یا سیر کی منصوبہ بندی ہوگی ، گھر پر وقت دیں۔
دلو
مخالفین پر غلبہ رہے گا ، سواری کی مرمت کروائیں گے ، سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا ، اخراجات پر کنٹرول کریں ، تعلیم کی طرف توجہ دیں گے ۔
حوت
خفیہ دشمنوں سے محتاط رہیں ، مذہبی امور کی طرف توجہ ہوگی ، صدقہ خیرات کریں ، سفر کا موقع ملے گا ، دفتر میں حالات ٹھیک رہیں گے۔