لاھور نامہ

اسسٹنٹ کمشنر پروٹوکول صفدر ورک نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے اجلاس طلب کرلیا

لاہور(اظہرمحمود نمائندہ)پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی کے خاتمے کے پروگرام کے حوالے سے راوی ٹاﺅن میں خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر پروٹوکول صفدر ورک نے کی۔ جبکہ ڈی ڈی او ہیلتھ سرفرازاحمد، انسپکٹر ماحولیات محمد منیر، سی ڈی سی زوہیب عبدالرحمن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ہفتہ وار اجلاس میں ڈینگی پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اورعلاقے میں صفائی ستھرائی اورڈینگی مچھر کے تدارک کے سلسلہ میں اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

Back to top button