پشاور (ملک عمر نمائندہ /میڈیا92نیوز)خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا ریکارڈ نیب کے حوالے ۔چیئرمین نیب خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کانوٹس لیا تھا،خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ہیلی کے استعمال کا ریکارڈ نیب کو فراہم کردیا۔
چیئرمین نیب نے عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لیا تھا اور گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پر حکام کےخلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے 2008 سے ہیلی کاپٹرز کے استعمال کا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا ہے جس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کس کس نے کس مقصد کے لیے استعمال کیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے قوائد و ضوابط بھی نیب کو فراہم کردیئے جب کہ ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔