لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)پنجاب کے 3 اضلاع کی نجی ہاوسنگ سکیموں میں 124 ارب روپے کے گھپلوں کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ،قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی ،آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں کرپشن کے بعد پنجاب کے دیگر 3 اضلاع کی اسکیموں میں کرپشن کا انکشاف۔فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان کی نجی ہاوسنگ اسکیموں میں 124 ارب روپے سے زائد گھپلے غریب عوام کو گھر دینے کی بجائے دھکے دئیے جارہے ہیں۔
جبکہ سرکاری زمینوں پر قبضے کرکے سکیمیں بنائی جارہی ہیں۔سپیشل آڈٹ رپورٹ نے پرائیویٹ ہاوسنگ اسکیموں کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے غریب عوام کو پلاٹ اور گھر دئیے جائیں۔