لاھور نامہ

پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے وفد کی لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹریاور علی سے ملاقات

لاہور (سٹاف رپورٹر/میڈیا 92نیوز) لاہور میں پاکستان ٹیکس ایڈوائزرایسوسی ایشن کے صدر عبدلغفار کی قیادت میں وفد کی لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر یاور علی سے ملاقات ہوئی جس میں صدر عبدلغفار نے ٹیکسز کے مسائل اور فیڈرل بورڈآف ریونیو کے افسران کے ٹیکس گزاروں کیساتھ ناروا سلوک اور غیر قانونی نوٹسز، بنکوں سے رقم نکلوانے کے بارے میں چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔

انہوں نے در خواست کی کہ عدالتوںمیں زیر سماعت کیسز اور جو کیسز التواءکا شکار ہیں انکی سماعت کر کے ٹیکس پیئرز کو انصاف کی بر وقت فراہمی کی جائے۔ چیف جسٹس یاور علی نے صدر عبدلغفار کو ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، ٹیکس پیئرز کی مشکلات کو حل اور عدالتوں میں زیر التواءکیسز کو جلد نمٹانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے صدر عبدلغفار، جاوید اقبال قاضی، ایگزیکٹو ممبر خواجہ ریاض حسین سمیت وفد میں تمام ممبران نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر یاور علی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔

Back to top button