کرکٹکھیل

بھارتی بولر محمد شامی پر بیو ی نے جان سے مارنے کا الزام لگادیا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز)بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ نے سسرال والوں اورشوہر پر تشد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شامی نے مجھے جان سے مارن کی بھی کوشش کی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر محمد شامی پر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے

کہ محمد شامی اور گھر والوں نے جسمانی تشدد کیا جب کہ ایک بارمجھے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ محمد شامی کی مختلف خواتین سے دوستیاں اور تعلقات ہیں جب کہ شامی کو سنبھلنے کے لیے کافی وقت دیا تاہم اب بہت ہوچکا ۔

دوسری جانب محمد شامی نے اہلیہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ بھی خبروں میں چل رہا ہے سب جھوٹ ہے ، یہ سب مجھے بدنام کرنے اورمیری شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ۔

Back to top button