ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں، بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ وہ مردوں کا شانہ بشانہ اپنی صلاحیتیں دکھا رہی ہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا۔
سوشل میڈیا پر بھی عالمی یومِ خواتین کا چرچا ہے اور ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر ایپس پر صارفین کی پوسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس مناسبت سے فیس بک نے بھی خواتین کا دن مناتے ہوئے تین نئی خصوصی پوسٹس شامل کی ہیں جنہیں صارفین اپنی پروفائل سمیت میسجز میں اور بطور کارڈ بھی اپنی ٹائم لائن پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔
صارفین اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ایموجیز بھی استعمال کر رہے ہیں۔