ممبئی (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)کمر کی تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے دپیکاپڈوکن کو آرام کا مشورہ دیدیا ، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکن گزشتہ ایک برس سے بغیر کسی وقفے کے فلموں میں کام کرتی آرہی ہیں ۔
کام کی شدت کے باعث دیپیکاکو کمر کی تکلیف ہوئی ہے تاہم ڈاکٹروں نے مکمل چیک اپ کے بعد انہیں چند ماہ کام سے دوررہنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔