ویانا(ٹیکنالوجی ڈیسک/میڈیا92نیوز)نئی سائنسی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہمارے شمسی نظام کے ایک اہم سیارے زحل کا ایک چاند زندگی کیلئے درکار شرائط پر پوراترتا ہے ، اس چاند کا نام ہے انسلادوس ، زحل جسے سیٹرن بھی کہا جاتا ہے ، نظام شمسی میں سورج سے چھٹے نمبر پر ہے اور مشتری کے بعد یہ اس شمس نظام کا سب سے بڑا سیارہ ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے گرد62چاند گردش کرتے ہیں جن میں سے صرف 10چاند ایسے ہیں
جن کا حجم 50کلو میٹر سے زیادہ ہے ۔ زحل کا چاند انسلادوس سائنس دانوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے ۔ ماہرین نے کہا ہے کہ وہاں پائے جانے والے عناصر اور مرکبات اور جغرافیائی حالات زندگی کی پیدائش اور نشوونما کیلئے سازگار ہیں ، سائنسی جزیرے نیچر کمیوٹیکیشنز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلائی سائنس دانوں نے تحقیقی وتجربات کے بعد یہ اندازہ لگایا ہے کہ وہاں کے جغرافیائی حالات کے تحت کیمیائی عمل کے نتیجے میں ایک خلیے پر مشتمل زندگی کا جنم ہوسکتا ہے ۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے لیبارٹری میں انسلادو سجیسے حالات پیدا کرکے جراثیم کی تخلیق کا تجربہکیا ۔
یونیورسٹی آف ویانا کے سائنسدان سائمن رٹمن کا ، جواس تحقیق کے مصنفین میں شامل ہیں ، کہا ہے کہ کمپیوٹر سے حاصل ہونیوالے اعداد وشمار کے مطابق انسلادوس پر موجود جغرافیائی اور کیمیائی حالات میں جراثمی مخلوق کا جنم ہوسکتا ہے ۔ تاہم انکا کہنا تھا کہ ان کے پاس وہاں پر جراثیمی مخلوق کی موجودگی کے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں اور ان کے اس مفروضے کی بنیاد لیبارٹری کے تجربات ہیں ۔