شوبز

سائنس فکشن فلم اپ رائزنگ کاٹریلر جاری

نیو یارک(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)خطرناک شیطانی طاقتوں کا زمین پر ایک بار پھر حملہ ، ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم پیسیفک رم II” اپ رائزنگ“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔2013میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم پیسیفک رم کے اس سیکورئل میں زمین پر حملہ آور ہونیوالی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائیں گئی ہیں جن کے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جاتا ہے ۔

دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹرٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذ ہے جبکہ فلم کے ہدایت کاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں ۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس ایکشن تھرلر فلم میں اسکاٹ ایسٹ وڈ سمیت ٹیان چنگ ، اینڈ ریا ارجونا ، چارلی ڈے ، جان بوئیگا ، ڈسٹن کلیئر، لیون میڈن اور برن گورمن جیسے معروف فنکاروں نے اپنی ادا کاری کے جوہر دکھائے ہیں

، لیجنڈ نری پکچرز کی تیار کردہ اس فلم کو گوئلر موڈیل ٹور اور تھامس ٹل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچر کے بینر تلے23مارچ کو ریلیز ہوگی۔

Back to top button