پاکستان

حافظ سعید کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں توسیع ، لاہور ہائیکورٹ

ر

لاہور (کورٹ رپورٹرمیڈیا92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جماعتدالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید
کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست پر حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے
دی عدالت نے حافظ سعید کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں توسیع کر دی.تفصیلات
کتے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے حافظ سعید کی درخواست پر
سماعت کی جس میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے. وفاقی اور صوبائی حکومت کے
وکلا نے جواب داخل کرانے کیلئے وقت مانگا جس پر عدالت نے انہیں مہلت دے دی.
درخواست میں حافظ سعید کے وکیل اے ڈوگر نے دعوی کیا کہ امریکہ اور بهارت کے
دبائو پر پاکستانی حکومت درخواستگزار کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے. امریکہ
نے پاکستان کو حافظ سعید کی گرفتاری کا کہہ بهی دیا ہے،درخواستگزار کے وکیل نے
عدالت کو بتایا کہ حکومت امریکہ اور بهارت کو خوش کرنے کیلئے حافظ سعید کو
دوبارہ گرفتار یا نظر بند کرسکتی ہے. وکیل نے استدعا کی کہ صوبائی حکومت کو
درخواستگزار کی گرفتاری یا نظربندی سے روکا جائے

Back to top button