لاہور(میڈیا 92نیوز/سٹی رپورٹر )قومی احتساب بیورو( نیب) لاہور اور یونیک گروپ آف انسٹیٹیوٹس کے اشتراک سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا،بدعنوانی کے خلاف جہاد میں نوجوانوں کا کردار اور احتساب سب کیلئے کے عنوان پر سیمینار کا اہتمام الحمراءہال میں کیا گیا۔سیمینار میں ڈائریکٹر نیب لاہور سید محمد حسنین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جبکہ سینکڑوں طلباءوطالبات کے علاوہ مختلف حلقہ فکر کے احباب نے شرکت کی۔سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا ۔بعدازاں طلباءنے بدعنوانی کے موضوع پر تقاریر کیں۔شرکاءسے خطاب کے دوران ڈائریکٹر نیب محمد حسنین کا کہنا تھا کہ طلباءکی مدد سے ہم کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔چیئرمین و ڈی جی نیب لاہور کی ہدایات کےمطابق نیب تمام بڑے ایجوکیشنل گروپس کے تعاون سے انسداد بد عنوانی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے: ڈائریکٹر نیب لاہورنیب کے وجود میں آنےکے بعد تمام سرکاری اداروں میں سرعام کرپشن کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔نیب نے اپنے قیام سے ابتک کرپٹ عناصر سے 300 ارب روپے وصول کرتے ہوئے متاثرین وحکومتی خزانے میں لوٹائے ہیں: محمد حسنین پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے منسلک ہے۔بد عنوانی کے خلاف آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔نیب قانون کے تحت انسداد بد عنوانی کیلئے دیگر اداروں کا تعاون حاصل کیا جاتا ہے جن میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیوں کا قیام بھی شامل ہے۔بدعنوانی کے موضوع پر طلباءنے ڈرامہ پیش کیا جس میں کرپٹ عناصر کو اپنے منطقی انجام تک پہنچتے ہوئے دکھایا گیا۔تقریب کے اختتام پر یونیک گروپ آف انسٹیٹیوٹس کے ڈائریکٹر نے بدعنوانی کے موضوع پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Read Next
3 گھنٹے ago
غزہ کو جنگ جیتنی ہو گی: نوبیل انعام جیتنے کے بعد جاپان کے میماکی روپڑے
3 گھنٹے ago
مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال: خوف اور نفرت کا نیا دور
3 گھنٹے ago
دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلی وکٹ جلد گنوادی
3 گھنٹے ago
گوگل سرچ پر گھنٹوں صرف کرنے والا نوکری سے فارغ
20 گھنٹے ago