لاھور نامہ

سوچیں اگر چھوٹا سا بھی ثبوت ہوتا تو فیصلہ میں دو دن نہ لگاتے:مر یم نواز

لاہور(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں توسیع کا واضح مطلب ہے کہ ’کچھ نہیں نکلا ہے‘۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوچیں اگر چھوٹا سا بھی ثبوت ہوتا تو یہ فیصلہ دینے میں دو دن نہ لگاتے اور توسیع کا واضح مطلب ہے کہ کچھ نہیں نکلا۔واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل 6 ماہ میں مکمل کرنا تھا جس کی مدت 13 مارچ کو مکمل ہورہی تھی جس کے باعث عدالتی وقت میں ٹرائل مکمل کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔تاہم سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں 2 ماہ اور اسحاق ڈار کے خلاف 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

Back to top button