کھیل

سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی


کولمبو(میڈیا 92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن کے کپتان دنیش چندیمل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیا جسے سری لنکا نے 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔سری لنکا کی جانب سے پریرا 66 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ اوپننگ پر آئے گوناتھلکا 19 ، مینڈس 11 ، چندی مال 14 ، تھرنگا 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئےاس سے قبل بھارت نے مقرررہ 20 اوورز میں پانچ کٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے جس میں اوپننگ پر آئے روہت شرما بغیر کھاتہ کھولے ہی پولین لوٹ گئے تاہم دوسرے نمبر پر آنے والے شیکھر دھون نے انتہائی شاندار بلے بازی مظاہرہ کرتے ہوئے 90 رنز کی اننگ کھیلی لیکن ٹیم کو جیت دلوانے میں ان کی دھوان دار اننگ کسی کام نہ آئی ان کے علاوہ پانڈے نے 37 رنز بنائے۔

Back to top button