دبئی (میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کنگز کے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی انجری ٹھیک ہو گئی ہے اور اب وہ اگلے میچوں میں کراچی کنگز کی جانب سے میدان میں نظر آئیں گے۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہد آفریدی دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ٹیم کو بھی جوائن کر لیا ہے۔بتا یا جا رہا ہے کہ شاہد آفریدی مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں چناچہ اب وہ اگلے میچوں میں ٹیم کا حصہ ہو نگے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی معمولی انجری کے باعث ان فٹ ہونے کی وجہ سے ملتان سلطان کے خلاف ہونے والا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔کراچی کنگز اپنے پانچ میچوں میں سے واحد یہ ہی میچ ہار بھی گئی جس سے مداحوں کو افسوس ہوا تاہم اب شاہد آفریدی کی واپسی سے کراچی کنگز کے مداح ایک بار پھر پرجوش ہو گئے ہیں۔
Read Next
3 دن ago
شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
4 دن ago
ملتان ٹیسٹ دوسری اننگز؛ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی 82 رنز پر چھٹی وکٹ گرگئی
5 دن ago
ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم
6 دن ago
ملتان ٹیسٹ؛ دوسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 96 رنز بنالیے
7 دن ago