اسلام آباد(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئر ر ہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ہارس ٹریڈنگ کے بغیر پیپلز پارٹی کا ہی بنے گا، ہمیں فوج اور عدلیہ کو مشورے دینے کی ضرورت نہیں ہے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے ہارس ٹریڈنگ نہیں کی اگر کسی کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کوئی بھی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کر دیا کہ چیئرمین سینیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی بنے گااور یہ بغیر ہارس ٹریڈنگ کے بنے گا۔اعتزاز احسن نے شریف برادران کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی فیصلہ ان کے خلاف آئے تو کہتے ہیں ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے۔فیصلہ ان کے حق میں آئے تو عدلیہ اچھی اور اگر ان کے حق میں نہ آئے تو یہی عدلیہ بری بن جاتی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور پہلے اپنی کارکردگی اچھی کرنی چاہیے۔ ہرادارے کواپنی ہی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے دوسرے اداروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمیں عدلیہ اور فوج کو مشورے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
Read Next
3 دن ago
ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا
3 دن ago
امیتابھ بچن کا ایک دن میں 200 سگریٹ پینے کا انکشاف
3 دن ago
خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور
3 دن ago
اسلام آباد پر ہر چوتھے دن خیبرپختونخوا سے دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر داخلہ
4 دن ago