تازہ ترین

روس کا مسافروں سے بھرا طیارہ شام میں گر کرتباہ ہوگیا

ماسکو، دمشق(میڈیا 92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) روس کا مسافروں سے بھرا طیارہ شام میں گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تمام 39 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ شامی شہر لاتکیا کے قریب ہمیم ایئربیس پر لینڈنگ کرتے ہوئے گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے میںسوار 33 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔روسی وزارت داخلہ نے اے این 26طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی طور پر اسے حادثہ قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ تخریبی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ حادثے کی وجوہ تکنیکی خرابی ہے۔ایئر بیس پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئیں جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طیارہ رن وے سے 500 میٹر کی دوری پر گر کرتباہ ہوا حادثے کے محرکات جاننے کے لیے خصوصی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔

Back to top button