اسلا م آباد(میڈیا92نیوز/ آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں 2 روز قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قائد ن لیگ قیام کے دوران چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں اور وزراءسے مشاورت کریں گے ،نوازشریف اتحادی جماعتوں کے قائدین میرحاصل بزنجواورمحمودخان اچکزئی سے بھی ملاقات کریں گے۔پنجاب ہاﺅس میں پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ووٹ خریدنے اوربیچنے والوں کی انکوائری ہونی چاہئے،ان کا کہناتھا کہ زرداری صاحب کاکے پی میں کون ہے،جس نے انہیں ووٹ دیاجبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حیثیت سے زیادہ ووٹ لینے پربھی شورہے۔قائد ن لیگ نے کہا کہ ایم کیوایم پہلے ہی کہہ رہی ہے کہ ان کے ایم پی ایزکوپیپلزپارٹی نے خریدا،ان کا کہناتھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنناچاہئے،سندھ،بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں ہارس ٹریڈنگ ہوئی،سندھ میں ایم کیوایم کوصرف ایک سیٹ ملی ،ان کا کہناتھا کہ سندھ میں متحدہ کی ایک نشست کے علاوہ باقی ووٹ خریدے گئے۔
Read Next
2 دن ago
ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا
2 دن ago
امیتابھ بچن کا ایک دن میں 200 سگریٹ پینے کا انکشاف
2 دن ago
خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور
2 دن ago
اسلام آباد پر ہر چوتھے دن خیبرپختونخوا سے دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر داخلہ
3 دن ago