شوبز

ارجن کپور کا سوتیلی والدہ سری دیوی کو خراج عقیدت

ممبئی (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) نامور بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی موت کے 10 روز بعد ان کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور نے اپنی سوتیلی ماں کیلئے انتہائی جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔

آنجہانی اداکارہ سری دیوی بالی ووڈ پروڈیوسربونی کپور کی دوسری بیوی تھیں جب کہ بونی کپور کی پہلی بیوی سے ان کے دو بچے اداکار ارجن کپور اور انشولا کپور ہیں۔ سری دیوی اور بونی کپور کی شادی کے بعد ارجن کپور نے سری دیوی کو کبھی اپنی والدہ تسلیم نہیں کیا یہاں تک کہ ساری زندگی انہوں نےسری دیوی سے بے انتہا نفرت کی ہے جب کہ سری دیوی کی دونوں بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور کو بھی کبھی اپنی بہن کا درجہ نہیں دیا۔ تاہم سری دیوی کی موت کے بعد نفرت کی یہ برف پگھل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 10 روز قبل دبئی میں زندگی کی بازی ہارنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت پر جہاں دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والے گنگ رہ گئے وہیں ارجن کپور بھی اپنی سوتیلی ماں کی موت پر حیرت زدہ رہ گئے۔ سری دیوی کی موت کے 10 روز بعد ارجن نے انسٹاگرام پر ان کیلئے ایک جذباتی پیغام شیئر کیاہے۔ ’’آپ بہت بہادر تھیں کیونکہ زندگی نے آپ کو ہار جانے کی ہر وجہ دی تھی لیکن پھر بھی آپ اٹھیں، خود کو سنبھالا اور آگے بڑھتی رہیں۔‘‘

Back to top button