لاھور نامہ

شاہدرہ میٹروسٹیشن پر لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرنے والا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز) شاہدرہ میٹروسٹیشن پر لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرنے والا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ عوام نے نوجوان کی خوب درگت بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ میٹروسٹیشن پرشکیل نامی نوجوان میٹروبس میں سفر کرنے والی لڑکیوں اور خواتین سے چھیڑ خانی کررہا تھا اسی دوران ایک لڑکی کے شور مچانے پر شہریوں نے نوجوان کو پکڑلیا لڑکی کی شکایت کرنے پر پھر درجنوں افراد نے نوجوان کی خوب درگت بنانے اور علاقہ میں چکر لگوانے کے بعد شاہدرہ پولیس کے حوالے کردیا

پولیس کے مطابق تفتیش کی جارہی ہے مذکورہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Back to top button