لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم (صحافی کالونی) کے بی بلاک کادیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے گزشتہ روز بھی الاٹیز کو انکے پلاٹس کا قبضہ دینے کا سلسلہ جاری رہا ، کالونی میں اے ، بی اور سی بلاک کے پلاٹوں کی نشاندہی کرائی گئی
اور الاٹیز کو قبضہ دیاگیا ۔ بی بلاک میں کچھ پلاٹوں قبضہ الاٹیز کو دلانا ابھی باقی ہے ، بی بلاک کے ان متاثرین نے صدر ، سیکرٹری پریس کلب اور پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی ان کے پلاٹوں کا قبضہ جلد دلایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ہدایت پرمعاون خصوصی ملک احمد خان کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے الجسا کے فیصلے کے مطابق 3مارچ صبح6بجے سے پلاٹوں کی نشاند ہی کرانے کا سلسلہ شروع ہوا جو تیسرے روز بھی جاری رہا ، الاٹیز نے اپنے پلاٹس کی چار دیواری مکمل کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ۔
اس موقع پر پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن ، پولیس اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ پروگریسو نے اپنے وعدے کے مطابق بی بلاک کے الاٹیز ارکان کا اپنی چھت کاخواب پورا کرنے کیلئے آخری پلاٹ کا قبضہ واگزار کرنے کا عہد کررکھا ہے ۔
انہوں نے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، معاو ن خصوصی ملک احمد خان ، سیکرٹری انفارمیشن پنجاب راجہ جہانگیر، ایم ڈی پی جے ایچ ایف راﺅ پرویز اقبال ، ڈپٹی ایم ڈی کرنل (ر)اطہر ناصر، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا تعاون کرنے پر انکا خصوصی شکریہ ادا کرنے کے ساتھ صحافی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ گزشتہ روز بھی سیکڑوں صحافی اپنے دوستوں کے مسئلہ کے حل کیلئے سارا دن کالونی میں موجود رہے ۔