دلچسپ و عجیب

انجینئر نے اپنی بلی کو پہچاننے والا ڈیجیٹل نظام بنالیا

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سافٹ ویئر انجینئر کو اپنی پالتو بلی سے تانی محبت ہے کہ انہوںنے گھر کے مرکزی دروازے کے باہر بلی کی شناخت کرنے والا ایک ڈیجیٹل کیمرہ سسٹم انسٹال کیا ہے جو ان کی بلی کو پہچان کر اطلاع دیتا ہے اوروہ فوراً اپنی بلی کے لیے دروازہ کھول دیتے ہیں

، ولندیزی انجینئر ارکائز گیرو کے دروازے میں بلی گزرنے کا مخصوص خانہ موجود نہیں اور ہر بار بلی کو گھر میں داخل ہونے کے لیے دروازے پر انتظار کرنا پڑتا ہے اور بسا اوقات بلی شدید سردی میں باہر کھڑی رہتی ہے ۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ارکائز نے کمپیوٹز اور مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے یہ نظام بنایا ہے ، علاوہ ازیں کمیرا حرکت محسوس کرتا ہے ، چہرہ شناخت کرتا ہے اور اس میں میسجنگ کی ایک ایپ بھی ہے ، دلچسپ بات یہ ہے

کہ اس پورے نظام کی تیاری میں ارکائز کو صرف چند گھنٹے لگے اور اس کا سافٹ ویئر بھی ہرایک کے لیے مفت میں دستیاب ہے ، یہ بلی چند برس قبل انہیں اپنے گھر کے پاس سے ملی تھی ، اس کی اطلاع پڑوسیوں کو دی گئی تو اس کا ایک مالک نکل آیا اور اس نے بلی کی کفالت میں ارکائز کو بھی شریک کرلیا اور اب یہ بلی دو گھروں میں گھومتی رہتی ہے ، یہ نظام حرکت محسوس کرکے بلی کی تصویر لیتا ہے جسے رسبری پائی منی کمپیوٹر سے بنایا گیا ہے ۔

Back to top button