لاس اینجلس(شوبز ڈیسک/ میڈیا92نیوز)باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم” بلیک پینتھر“ نے ٹاپ پوزیشن پر برقرار رکھی ہوئی ہے فلم نے مزید گیارہ ارب اٹھانوے کروڑ روپے کمالئے ، ریان کوگلر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بلیک پینتھر میں مرکزی کردار ادا کار چیڈوک بوسمین نے ادا کیا ہے
، فلم کی کہانی ایک ایسے بادشاہ کے گرد گھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہوجاتا ہے ، اپنی حکمرانی برقرار اور سلطنت کو بچانے کے لیے کنگ بلیک پینتھر کا روپ دھارکر سی آئی اے ایجنٹ اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلان جنگ کردیتا ہے ۔