شوبز

لکھنو :اجے دیوگن کی فلم ریڈ میں 85سالہ خاتون پشپا جوشی کی انٹری

ممبئی (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)لکھنو کی 85سالہ خاتون پشپا جوشی نے اجے دیوگن کی فلم ریڈ سے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں پشپا جوشی ساﺅربھ شکلہ کی ماں کا کردار ادا کریں گی ، فلم کے ہدایتکار راج کمار گپتا ہیں

فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن ، ایلینا ڈی کروز ، ساﺅربھ شکلہ اور پشپاجوشی شامل ہیں ، فلم 16مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Back to top button