حمل
وقت سے پہلے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے حالات آپ کے حق میں ہیںاور سیاسی صورت حال ٹھیک ہو جائیں گے آپ کو دیگر معاملات میں احتیارط کرنے کی ضرورت ہے اب کسی پر اعتبار مت کریں
ثور
آپ میں ایسی قابلیت ہے کہ آپ معلمہ بن سکتی ہیں کیونکہ آپکی طبیعت بہت تقویٰ والی ہے اس سے آپ کے عدد کی مناسبت سے آپ روحانی علم یا اپنے نقطہ کی مناسبت سے علم سیکھیں اور اس میں محنت کریں
جوزا
آپ کے عدد کی مناسبت سے آج کا دن آپکو مکمل آا کا مشورہ دے رہا ہے کہ آج آپ اپنی تمام مصروفیات کو چھوڑ کر گھر میں آرام کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ آپ اپنے معاملات کی وجہ سے بہت تھک چکے ہیں
سرطان
آپ اپنی طبیعت کو برداشت میں رکھتے ہوئے زندگی گزاریں تاکہ آنے والے کسی بڑے نقصان سے بچاجاسکے آپ چھوٹی چھوٹی باتوں میں لڑائی جھگڑا شروع کردیتے ہیں یہ آپ کیلئے مناسب نہیں ہے
اسد
آج کا دن آپ کیلئے بہت خوشیاں دیتا ہوا گزرے گا کیونکہ آپ کے سائن میں سارے ستارے آپکی فیور میں ہیں اس لیے آج آپکو اچانک سے خوشخبریاں ملنے کے چانس ہیں ہوسکے تو آج کے دن صدقات خیرات کرنا آپ کیلئے بہتر ہوگا
سنبلہ
شراکت داری آپ کیلئے بہتر نہیں ہے اس لیے آپ جو مزید کاروبار شروع کرنے جارہے ہیں اس میں شراکت داری کیلئے آفر ہوگی مگر آپ نہ کریں گے تو آپ کیلئے بہتر رہے گا مگر آپ یہ نیت کرلیں کہ اگر مجھے فائدہ ہوا تو میں کسی غریب کی مدد کروں گا
میزان
آپ کو اپنی اولاد سے بہت خوشیاں ملیں گی کیونکہ آپ نے باپ ہونے کا حق ادا کیا ہے اور خوب محنت مشقت کرکے اپنے بچوں کو رزق حلال سے فیڈ بیک کیا ہے تو اس باپ کا آپکو بھرپور فائدہ ہوگا اور آپکی عزت آپ کے خاندان میں بڑھے گی
عقرب
آپ کے عدد کی مناسبت سے اوپل پتھر پہن سکتے ہیں کیونکہ آپ کے عدد کی مناسبت سے آپکا مزاج اور عنصر مٹی ہے اور اگر آپ اوپل کے علاوہ پتھر پہنیں گے تو آپ کیلئے بہتر نہیں ہوگا مگر آپ یہ پتھر چاندی میں بنواتی ہیں تو چاندی کا وزن ساڑھے چار ماشے ہو
قوس
آپ نے آگر سکون لینا ہے تو آپ مزید شادی کرنے سے پرہیز کرنا ہوگا آپ کیلئے دوسری شادی پریشانی کا باعث بنے گی کیونکہ آپ کے عدد میں نئی شادی کا کرناآپ کیلئے مسائل کھڑا کردے گا اورآپ کا موجودہ سکون بھی ختم ہوجائے گا
جدی
آپ کی والدہ کو پٹھوں کا پرابلم ہے تو اس کیلئے علاج کے ساتھ مرجان پتھر کوئی 2قریڈ کا ہو چاندی میں بنوا کر پہنیں تو آپ کی والدہ کو پٹھوں کے مسائل میں فائدہ ہوگا کیونکہ مرجان پتھر میں ایسے معدنیات ہیں کہ جس سے پٹھوں کو فائدہ ہوگا
دلو
آپ کے پاس پیسے تب تک نہیں ٹھر سکتے جب تک آپ فضول کاموں میں پیسہ لگانا نہیں چھوڑیں گے مثلاً جوا وغیرہ اس وجہ سے آپکی عادت اور آپ کا گھر پریشان ہوسکتا ہے اس لیے آپکو اپنی بری عادتیں فوراً چھوڑنا ہوگی
حوت
اگر آپ اپنے والدین کو اپنی زندگی میں اگنورکریں گے تو خوشیاں بھی آپ کو زندگی میں اگنور کرنا شروع کردیں گے اس لیے آپکی فتح اور کامیابی کی کنجی آپ کے والدین کے پاس ہے اس لیے فوراً سے پہلے اپنے والدین سے معافی مانگیں