لاہور(سٹاف رپورٹر،میڈیا92نیوز)نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پیرا گون سٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ اور احد چیمہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی۔
نیب کے مطابق پیراگون سٹی انتظامیہ نے مبینہ طورپرشہریوں کولوٹا اور نیب اس سےقبل بھی پیراگون سٹی کیخلاف تحقیقات کررہاہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں احدچیمہ اوردیگر پر اختیارات سے تجاوز کے الزامات کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔