پاکستانتازہ ترین

سینیٹ الیکشن میں ہمارے لوگ بھی بکے، عمران خان کا اعتراف

کراچی:(بیورو رپورٹ،میڈیا92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کی نفی ہوئی اور پیسہ چلا ہے جب کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے خیبرپختونخوا کے لوگوں پر بھی پیسہ چلا اور کئی لوگوں نے اپنے آپ کو بیچا۔ رشوت دی بھی گئی اورلی بھی گئی، پتا ہے رشوت کس نے دی، بدقسمتی سے رشوت لینے کا ثبوت نہیں، ہمارے کون کون سے لوگ بکے اس پر پرویز خٹک سے بات ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹیم بٹھارہے ہیں اور تفتیش کررہے ہیں کہ کون سے لوگ بکے ہیں، ایک ایم پی اے کا ضمیر خریدنے کا ریٹ چار کروڑ لگا، کیا یہ پتا کرانا میری ذمہ داری ہے، کیا ادارے ختم ہوگئے، نیب، ایف آئی اے اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری نہیں

Back to top button