پاکستانتازہ ترین

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب قتل کیس میں مفرور معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

کراچی:(بیورو رپورٹ. میڈیا92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ کے قتل میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار تاحال روپوش ہیں اور سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
نقیب قتل کیس: سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر راؤ انوار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کیا۔
چالان میں بتایا گیا ہےکہ کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہے جب کہ راؤ انوار سمیت 11 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
عدالت نے معطل ایس ایس پی راؤ انوار اور ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 15 مفرو ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے تمام مفرور ملزمان کو 8 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Back to top button